اسلامک فائنینس کورس

کورس کا آغاز اکتوبر کے مہینے سے ہو رہا ہے

ایام : بروز جمعہ اور اتوار۔

: ٹائمنگ

-بروز جمعہ کلاس کا آغاز عشاء کی جماعت کے آدھے گھنٹے بعد ہوگا

بروز اتوار کلاس 01:45 تا 03:45 ہوا کرے گی۔

ہفتہ میں دو دن کلاس ہوگی اور کلاس کا دورانیہ کم از کم 2 گھنٹے کا ہوگا۔

کون شریک ہو سکتا ہے؟

: دینی مدارس سے فارغ التحصیل سنی علماء

کنزالمدارس یا تنظیم المدارس سے الحاق رکھنے والے سنی مدارس کے فارغ التحصیل فاضلین(ترجیح گریجویٹ یا ہدایہ پڑھانے والے اساتذہ کرام کو دی جائے گی )

:مخصوص پروفیشنلز

چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ،فائنینس اور اکاؤنٹس میں ماسٹر کیے ہوئے افراد۔ان کلاسوں میں جن کی تعلیم جاری ہو وہ بھی اس کورس میں داخلے کے اہل ہیں ۔ دوسری قسم کے افراد اگر کراچی سے باہر کے ہیں تو آن لائن طور پر شرکت کے لئے داخلہ لے سکتے ہیں۔.

کورس کی داخلہ فیس 5000 ہے ، جبکہ فارغ التحصیل فاضلین کے لئے %60 کا خصوصی ڈسکاونٹ ہے


لین دین کا نظام جہاں انفرادی طور پر ہوتا ہے تو وہیں متعدد مالیاتی ادارے ایسے ہیں جن سے لین دین ہو رہا ہے،ہمارے سامنے ایک طرف دینی مدارس سے فارغ التحصیل علماء ہیں جو خریداری اور لین دین کے جدید مسائل ہی کو نہیں بلکہ مختلف اداروں کے نظام اور اس کے ساتھ ہونے والےمعاہدوں کی تکییف فقہی کوگہرائی سے جاننا چاہتے ہیں،تو دوسری طرف وہ افراد ہیں جو مختلف مالیاتی اداروں میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،کے طور پر یا اکاؤنٹ اورفائنینس کےماہر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،یہ افراداسلامک طریقہ تجارت کو بہتر طریقے سے سمجھنا چاہتے ہیں تو ان دونوں اقسام کے افراد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کورس کرایا جارہا ہے،جوان افراد کی معلومات میں اضافہ کرے گااور فقہ اسلامی کے تحت لین دین کے مسائل کی بنیاد کو سمجھنے میں مدد دے گا

کرنسی کا لین دین ،ڈالرکی بکنگ،ایل سی کی رقم پہلے وصول کرنا ، بینکوں کے مختلف اقسام کے کارڈ کی تکییف فقہی

عصر حاضر کی سرمایہ کاری میں مضاربت کا استعمال

عصر حاضر کی سرمایہ کاری میں مرابحہ کا استعمال

سود کی تعریف و اقسام نیز عصرِ حاضر میں پائی جانے والی سود کی مثالیں

لیگل پرسن کا تصور اور اس کی شرعی حیثیت

خدمات اور ان کا معاوضہ جدید امثلہ کے تناظر میں

بینکوں میں معاہدوں کے پس منظر میں گارنٹی کا نظام

میوچل فنڈ ادارے کیا ہوتے ہیں؟کیسے کام کرتے ہیں؟

بیع استصناع اور اس کا عصر حاضر میں سرمایہ کاری میں کردار

بیع سلم دورِ جدید کے متعدد کاروباری مسائل کے حل کے طور پر

وکالت اور عصر حاضر کے جدید مسائل میں وکالت کا استعمال

شرکت اور عصر حاضر کے جدید مسائل میں شرکت کا استعمال

اسلامی بینکوں کی ٹریجری

بیوع کےبنیادی احکام اور عصر حاضر کے جدید مسائل

اس کے علاوہ بہت اہم عنوانات شامل ہوں گے

مفتی علی اصغر عطاری مد ظلہ العالی         

مفتی سجاد صاحب         

مفتی جمیل صاحب         

مختلف ماہرین بینکنگ وفائننس